پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گھر بیٹھ کر نوکری کرنے والے 17 پولیس اہلکار برطرف

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)سینٹرل کراچی معروف عثمان نے گھر بیٹھ کر نوکری کرنے والے 17 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔پولیس اہلکاروں کو مردم شماری کے عملے کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ڈیوٹی پر نہ آنے کے باعث پولیس اہلکاروں کی برطرفیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کے پتے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم ان کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی، غیر سنجیدگی سے لگا اہلکاروں کو نوکری میں دلچسپی نہیں اور انہیں نوکری کی ضرورت نہیں ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق نوکری سے برطرف کیا گیا ہے، برطرف اہلکار ایس پی لیاقت آباد، ایس ڈی پی او گلبرگ آفس، تھانہ رضویہ، شاہراہ نور جہاں، گبول ٹاون، حیدری مارکیٹ، پاپوش نگر، عزیز آباد، لیاقت آباد، تیموریہ سر سید اور خواجہ اجمیر نگری میں تعینات تھے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…