لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ڈپٹی کمشنر لاہور کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں ریلی کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر ریلی ملتوی نہ کی گئی تو پھر دفعہ 144 نافذ کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں بچے گا۔