اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بابر نے جو سمجھایا ان ہی کی ٹیم کیخلاف اپلائی کیا، رحمان اللہ گرباز

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد یونائٹیڈ کے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز نے کہا ہے کہ مجھے بابر اعظم نے جو سمجھایا وہ ان ہی کی ٹیم کے خلاف اپلائے کیا اور فائدہ ہوا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ سٹارٹ اچھا ہوا تھا مگر بعد میں اچھا نہ کھیل سکا۔ جو مجھ سے توقعات تھی اس پر مکمل طور پر پورا نہیں اترا

اس لئے مطمئن نہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی میچز میں ٹیم کیلئے اچھا سکور کرنے کی کوشش کروں گا، اگلے میچز کیلئے بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان کی بیٹنگ کو ہر کوئی انجوائے کرتا ہے، وہ بڑے بڑے چھکے مارتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں شرارتیں کرتا ہوں مگر حسن علی کی طرح کا شرارتی نہیں، حسن علی بہت شرارتی ہیں جبکہ ٹیم میں ہم وطن فضل حق فاروقی بھی شرارتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روٹی گینگ میں مجھے بھی شامل کیا جاتاہے، میں افغانستان سے ڈرائی فروٹ لاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں سب ایک فیملی کی طرح ہیں، لیگ میں صرف کرکٹ کھیلنا مقصد نہیں، اچھی یادیں بنانا بھی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ فرنچائز لیگ میں دوسرے کھلاڑیوں کو سمجھنے کا اچھا موقع ملتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو موقع نہیں ملتا کہ ایک دوسرے کو جانیں۔رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، کرکٹ کی بنیاد ایک ہی ہے، لیجنڈز کے مشورے مختلف نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹنگ کیلئے صرف بابر اعظم سے مشورہ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بابر اور میرا بیٹنگ اسٹائل مختلف ہے لیکن کارکردگی میں تسلسل کا مائنڈ سیٹ ان سے پوچھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سیریز سے قبل افغان پلیئرز کا یہاں ہونا ہمارے ساتھ پاکستان کیلئے بھی مفید ہے،

اگر ہمیں پاکستانی پلیئرز کا اندازہ ہوگا تو انہیں بھی ہمارا اندازہ ہو رہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا فوکس فرنچائز کرکٹ پر ہے، پی ایس ایل مکمل ہوجائے گا پھر پاکستان افغانستان سیریز پر فوکس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی، فرنچائز کرکٹ کا بہت فائدہ ہوا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہماری ٹیم کافی اچھی ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…