بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دارالحکومت میں لوگ اچانک کیڑوں کی بارش سے پریشان ہو گئے، لوگوں میں خوف پھیل گیا اور اس موقع پر عوام سے کہا گیا کہ وہ چھتریاں لے کر گھروں سے نکلیں۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں پر لمبے بھورے کیڑے رینگ رہے ہیں، اب تک اس عجیب و غریب واقعے کی سائنسی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، لوگوں کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پوپلر پھول کے پودے بکثرت پائے جاتے ہیں جن میں لاتعداد پھول اور پتیاں ہوتی ہیں اور نیچے گر کر ان پر کیڑوں کا گمان ہوتا ہے۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے یہ کیڑے کہیں اور یہاں آ گرے ہیں۔