اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ہمایوں سعید نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، نعیم حق کا انکشاف

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار نعیم حق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جب ہمایوں سعید سے ڈراموں میں اداکاری کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے تجربہ نہ ہونے کی بنیاد پر کام کرنے سے انکار کر دیا۔

جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگدل سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے نعیم حق نے گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے اداکاری کے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دلچسپ واقعات بتائے۔انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کی فلمیں خاص طور سے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کئی بار دیکھی، وہیں سے اداکاری کا شوق پیدا ہوا اور یہ تجسس بھی ہوا کہ بالی ووڈ اداکار اتنی اچھی اداکاری کیسے کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارت کے بہترین اداکاری کے اسکول سے اداکاری سیکھی۔تاہم اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جب وہ پاکستان واپس آئے اور اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید سے رابطہ کر کے انہیں اپنی خواہش سے آگاہ کیا کہ ’وہ ان (ہمایوں سعید) کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنا چاہتے ہیں، جس پر ہمایوں سعید نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ابھی تعلیم حاصل کی ہے لیکن کام کا تجربہ نہیں ہے۔نعیم حق نے مزید بتایا کہ انہوں نے ہمایوں سعید کا فون بند کرنے کے بعد دعا مانگی کہ ’کبھی انہیں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔خیال رہے کہ نعیم حق نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگدل سے اداکاری شروع کی اور پھر ڈرامہ خان، فلم یلغار اور مان جاؤ ناں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…