اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز،شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کا امکان

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) رواں ماہ پاکستان اور افغانستان کے مابین شارجہ میں 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقبل کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیم کی تشکیل دینے کے لئے

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2023ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید آئندہ چند روز میں افغانستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔تاہم ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان لاہور قلندرز کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان اسکواڈ میں تین وکٹ کیپرز حسیب اللہ (پشاور زلمی )، اعظم خان (اسلام آباد یونائیٹڈ )اور محمد حارث (پشاور زلمی )کو شامل کئے جانے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ 2023ء میں شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کر نے والے پشاور زلمی کے صائم ایوب، ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر فہیم اشرف کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…