اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) اقوام متحدہ نے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق روزانہ کی پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان

نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے شہر لاہور میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے اور سیکیورٹی فورسز کو ایسے احتجاج کو نہیں روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور واقعہ میں ہلاکت کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، اور واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو صورتحال لاہور میں پیدا ہوئی ایسی صورتحال کے دوران اقوام متحدہ سیکیورٹی اداروں سے آخری حد تک تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو مکمل طور پر انصاف ملنا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…