اسلام آباد (این این آئی)کامیاب مذاکرات اور تمام شرائط تسلیم کرنے کے باوجود انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رقم کے حصول کیلئے پاکستان کو اپریل تک انتظار کرنا پڑے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کے بعد وزرات خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرمکمل عملدرآمدہوچکاہے، قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی، فنڈنگ کے شیڈول کی آئی ایم ایف تصدیق کررہاہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی پر آئی ایم ایف 1ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرے گا ، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اپریل کے پہلے ہفتے میں منظوری دیگا، ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری پر پاکستان کو فوری رقم مل جائیگی۔وزرات خزانہ حکام نے کہا کہ 30جون تک دوست ممالک سے فنڈنگ کی تصدیق کرائی گئی ہے۔