بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

میں نہیں چاہتا میری بیٹی راہا بڑی ہوکر میری بیوی عالیہ بھٹ جیسی بنے، رنبیر کپور

datetime 9  مارچ‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا میری بیٹی راہا بڑی ہوکر میری بیوی عالیہ بھٹ جیسی بنے۔رنبیر کپور جو اس وقت اپنی فلم ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں جب راہا بڑی ہو تو وہ

عالیہ کی طرح خوبصورت نظر آئے لیکن مزاج میں اس کی جیسی نہ ہو بلکہ وہ میری شخصیت کو فالو کرے کیونکہ میں گھر پر ‘دو عالیہ’ نہیں سنبھال سکتا۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو سنبھالنا ان کے لیے ‘مشکل کام’ ہوگا کیونکہ وہ بہت زیادہ بولتی ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ راہا میری طرح خاموش مزاج ہو تاکہ ہم دونوں ملکر عالیہ کو سنبھال سکیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے 6 ماہ بعد ہی انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی ا?مد کا اعلان کردیا تھا۔خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ بدھ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لوو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے، اس فلم کو لو رنجن نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈمپل کپاڈیا اور نوبھاو سنگھ بھی فلم میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…