ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل کرگئے

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر مداحوں کو ستین کوشک کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے، لیکن میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ بات کسی دن اپنے بہترین دوست کے بارے میں لکھوں گا۔انوپم کھیر کے اپنی قریبی دوست کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل اسٹاپ لگ گیا، آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں رہے گی ستیش!’۔سوشل میڈیا پر ساتھی ادا کاروں کی جانب سے بھی ستیش کوشک کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہستیش کوشک کو 1987 کی سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا میں کیلنڈر کے کردار سے کافی پذیرائی ملی تھی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کامیڈی کردار کئے۔وہ ایک مشہور ہدایتکار اور اسکرین رائٹر بھی تھے۔ ستیش کوشک نے سلمان کی مشہور فلم تیرے نام، روپ کی رانی چوروں کا راجا، پریم اور مشہور فلم ہم ا?پ کے دل میں رہتے ہیں سمیت کئی فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…