جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان گھر سے باہر نکلے تو فوری گرفتار کیا جائیگا، پولیس کا اعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق عمران خان اگر گھر سے باہر نکلے تو فوری گرفتار کیا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں

دی جائے گی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تمام بہانے ختم ہوچکے ہیں، ان کو دیا گیا ریلیف بھی ختم ہوچکا، 13 مارچ کو عمران خان پیش نہیں ہوا تو گرفتار کرلیا جائیگا، امید ہے عمران خان عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان اپنی ضد اور انا سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اگر آپ صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں میں پیش ہوں، ٹانگ پر پلستر چڑھا ہوا، بیمار ہے، دوسری طرف عمران خان احتجاج کر رہا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن بڑی اہمیت کا حامل دن ہے، آج اسلام آباد اور لاہورمیں عورت مارچ ہو رہا ہے، عمرانی فتنے نے ایک برگر مارچ بھی لاؤنچ کیا ہوا ہے، اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا کا حساب دیں، عدالتیں آپ سے جواب مانگ رہی ہیں، تین کیسز میں تو آپ کے پاس کوئی ڈیفنس نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…