اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30اپریل کو قومی اسمبلی کی 6نشستوں پر پولنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30اپریل کو قومی اسمبلی کی 6نشستوں پر پولنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیاہے۔ جاری شیڈول کے مطابق امیدوار 12مارچ سے 14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن امیدواروں کے ناموں کی فہرست 15مارچ کو آویزاں کریگا، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22مارچ تک کی جائے گی۔