جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

جاپان نے اپنا راکٹ خود تباہ کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان نے اپنا راکٹ لانچنگ کے دوران انجن فیل ہونے کے باعث خودکار طریقے سے خود ہی تباہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایچ تھری راکٹ کا لانچنگ کے دوران دوسرا انجن فیل ہوا تو کنٹرول روم سے راکٹ کو کمانڈ بھیج کر تباہ کر دیا گیا۔

گزشتہ 3 دہائیوں کی کوششوں کے بعد میڈیم لفٹ ایچ تھری راکٹ بنایا گیا تھا جس کی لانچنگ میں ناکامی کو جاپانی حکومت کی جانب سے افسوسناک قرار دیا گیا۔یہ راکٹ جاپان کی ائیرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اس 57 میٹر طویل راکٹ کو مانیٹرنگ سیٹلائیٹ سمیت خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں تاہم اپنی لانچنگ کے چند منٹ بعد لانچنگ کے دوسرے مرحلے میں انجنیئرز راکٹ کو خودکار طریقے سے تباہ کرنے کے احکامات بھیجنے پر مجبور ہو گئے۔ایچ تھری راکٹ کو اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کے مقابلے میں سرکاری اور نجی سیٹلائیٹس کو دھرتی کے مدار میں بھیجنے کے لیے ایک سستے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔اس راکٹ کو فروری میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے ملتوی ہونے کے بعد گزشتہ روز لانچنگ کی گئی تاہم بوسٹرز میں خرابی کے باعث ایچ تھری راکٹ لانچنگ پیڈ سے اڑنے میں ناکام ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…