منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے کی منظوری دیدی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم خریداری کی قیمت 3900 روپے فی من مقررکردی جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج معالجہ کیلئے ایک کروڑروپے کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان،

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، شاہد خاقان عباسی،معاون خصوصی برائے فنانس طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، معاون خصوصی برائے حکومتی افادیت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، چیئرمین ایس ای سی پی، ایم ڈی پاسکو، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ای سی سی نے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی سمری پر غور کیا اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دی۔ سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج معالجہ کے لیے ایک کروڑ روپیکی منظوری دی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے سال 2023 کیلئے پاسکو کے گندم کی خریداری کے اہداف کے تعین سے متعلق ایک سمری پیش کی اور عوامی گندم کے ذخیرے کی تفصیلات پیش کیں، پاسکو کے سٹاک سے گندم کے اجراء اور نئے غذائی سال کے آغاز پر کیری فارورڈ سٹاک کی تفصیلات پیش کیں۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی جانب سے پاسکو کے سٹاک سے گندم کی اضافی مانگ، کیری فارورڈ سٹاک کی کم از کم سطح اور مقامی گندم کی منڈی میں قیمتوں کے مروجہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارشات کی منظوری دی۔ گندم کی خریداری کا ہدف 1.80 ایم ایم ٹی ، خریداری کی قیمت 3,900 روپے فی 40کلوگرام قیمت مقرر کردی۔مزید برآں ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں گندم کے مناسب استعمال، گندم کے ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار/ سائلوز کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ ای سی سی کو پیش کرے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…