بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں جرمن وزیر خارجہ کیساتھ ’’امتیازی سلوک‘‘ دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والی وزرائے خارجہ کی جی 20 کانفرنس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ اینیلینا بیئربوک کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک پر انڈین سمیت بعض دیگر ممالک کے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر اس سلوک کے بصری مناظر سامنے آنے کے بعد موضوع بحث بنا ہوا ہے اور انڈیا میں حکام کی جانب سے وضاحتوں اور تردیدی

بیانات کے باوجود یہ بحث ختم ہونے کو نہیں آرہی۔ روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انڈیا میں ہونے والی وزرائے خارجہ کی جی20 کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والی جرمن وزیر خارجہ کو جہاز سے اکیلے پروٹوکول کے بغیر اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اینیلینا بیئربوک کے جہاز سے اترنے کے بعد نہ ہی ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور نہ ہی انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے وہاں انڈین حکام موجود تھے بلکہ انڈین ایوی ایشن کے دو حکام اور بھارت میں جرمن سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ بھارت نے جرمن وزیر خارجہ کو دنیا کے باقی وزرائے خارجہ کی طرح اہمیت نہیں دی۔ گوکہ میڈیا پر ہونے والی بحث میں شدت آنے کے بعد اور بھارتی وزارت خارجہ کی مداخلت کے باعث انڈیا میں جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمین نے کہا کہ اس میں انڈیا کا کوئی قصور نہیں تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے بغیر پروٹوکول کے جہاز سے اتریں۔ جرمنی سفیر فلپ ایکرمین کی اس رسمی سی وضاحت کو بھارتی میڈیا میں زیادہ اہمیت نہیں دی گئی اس کے برعکس یہ ردعمل سامنے آیا ہے کہ انڈیا میں پروٹوکول یہ ہے کہ جب کوئی وزیر خارجہ اپنے سرکاری جہاز پر آتا ہے تو اس کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا ہے اور خوش آمدید کہنے کے لیے افسران ایک قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…