اسلام آباد (این این آئی)اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران قدریگرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا تاہم پاراچنار 04 اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سیکم درجہ حرارت لہہ منفی08،کالام منفی02، استور منفی 01 اور سکردو میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔