نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے 80 سالہ ضعیف شخص نے بیٹے اور بہو کے تضحیک آمیز رویے سے مایوس ہوکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ریاست کے گورنر کو ڈونیٹ کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے علاقے
کھٹولی ٹان کے اولڈ ہوم میں رہائش پذیر 80 سالہ ضعیف نتھو سنگھ کا کہنا تھاکہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد اترپردیش کے گورنر کے حوالے کر نے کیلئے دستاویز سب رجسٹرار آفیس میں جمع کروادیا ہے۔سب رجسٹرار آفیس نے تصدیق کی کہ نتھو سنگھ نے 4 مارچ کو تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کا اپنا گھر اور زرعی زمین ریاستی گورنر کو ڈونیٹ کرنے کی وصیت جمع کروائی ہے۔سب رجسٹرار کے مطابق نتھو سنگھ کی جانب سے جمع کروائی گئی وصیت میں لکھا گیا ہے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی ملکیت سرکار اپنی تحویل میں لے لے اور وہاں اسکول یا اسپتال تعمیر کروایا جائے۔نتھو سنگھ نے اپنے بیٹے اور بہو پر الزام لگایا کہ دونوں کئی بار میری تضحیک کر چکے ہیں اور ان دونوں نے مجھ سے اپنا گھر چھڑوا کر اس اولڈ ہوم میں رہنے پر مجبور کیا تھا۔