جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں وہ عمران سے ملنا نہیں چاہتے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان آمادہ ہوں تو ان سے بات ہوسکتی ہے لیکن عمران خان سیاست دانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں اور عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں وہ عمران خان سے ملنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی پوچھے کہ

وہ ان سے کیوں ملنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان ملنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں یہ کہنا چاہیے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے یا آصف زرداری سے ملنا چاہتا ہوں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبوں کے الگ الگ الیکشن ملک کو لے ڈوبیں گے، اس وقت مردم شماری جاری ہے، اگر 30 مارچ تک مردم شماری کا عمل مکمل ہوگیا اور نوٹیفائی ہوگیا تو اس کے بعد آئین کے مطابق الیکشن اگلے چار ماہ سے پہلے نہیں کروا سکتے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ عمران خان پکڑا جاتا ہے تو نشے اور پلستر کا بھی ٹیسٹ کرائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا کیس بڑا کلیئر ہے، یہ پیش ہو اگرعدالت بری کرتی ہے تو فیصلہ قبول کریں گے، اسے عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں اس کے مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہو۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ یہ پیش ہو جائے تو بہتر ہے، ان کیسز میں عمران خان کا نااہل ہونا صاف نظر آ رہا ہے، یا تو یہ پیش ہوگا ورنہ گرفتار کر کے پیش کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…