منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ججز اور فوجیوں سمیت سرکاری افسران کو ملنی والی مراعات کی تفصیلات طلب کر لیں

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ججز اور فوجیوں سمیت تمام سرکاری افسران کو ملنی والی مراعات اور پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ججز کو ملنے والی مراعات کا معاملہ زیر بحث آیا۔چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی تنخواہوں اور مراعات کی رپورٹ مانگی تھی،

آڈیٹر جنرل نے اب تک رپورٹ کیوں نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے پیسے سے کسے کیا مراعات اور تنخواہیں مل رہی ہیں لہٰذا بتایا جائے کسے کتنی مراعات اور پلاٹ ملے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے آڈیٹر جنرل کو ایک ماہ کے اندر سپریم کورٹ کا آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر نور عالم خان سے سوال کیا گیاکہ کیا فوجی افسران کی مراعات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تمام سرکاری افسران کو ملنے والی مراعات اور پلاٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔یاد رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ سینیٹ میں ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے ججوں، جرنیلوں اور قانون سازوں کے لیے مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے نکتہ اعتراض گفتگو کے دوران ایک دستاویز لہراتے کر پڑھ کر سناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ماہانہ پنشن کی مد میں تقریباً 10 لاکھ روپے ملتے ہیں، اس کے علاوہ مفت بجلی کے 2 ہزار یونٹ، 3 سو لیٹر مفت پیٹرول اور 3 ہزار روپے کی مفت فون کالز ملتی ہیں حالانکہ اس لگڑری طرز زندگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے پروٹوکول کلچر کے خاتمے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ 60 بلٹ پروف لگڑری گاڑیاں صرف کابینہ کے ارکان کے استعمال میں ہیں جبکہ ’دیگر بڑے افراد‘ کے پاس ایسی گاڑیاں ہیں جو ایک ٹرک جتنا تیل استعمال کرتی ہیں۔ان کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیاں مفت پیٹرول سے بھری ہوئی ہیں اور کسی کے لیے بھی بجلی، گیس یا پیٹرول مفت نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جج (تعطیلات، سہولیات اور پنشن) آرڈر 1997 کے مطابق چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے دیگر ججز اپنی ریٹائرمنٹ، مستعفی یا برطرفی کے بعد تنخواہ کا 70 فیصد بطور پنشن وصول کرسکتے ہیں، جج کی سروس کی تکمیل کے پانچ سال بعد صدر مملکت وقتاًفوقتاً ان کی پنشن کا تعین کرتا رہے گا ، اور پانچ سال بعد ان کی تنخواہ میں ہر سال دو فیصد اضافہ ہوگا

البتہ سروس آف پاکستان کے تحت ان کی پنشن میں تنخواہ کے 80 فیصد سے زائد کا اضافہ نہیں ہوگااس سلسلے میں جب میڈیا نے وکیل ریاض حنیف راہی سے رابطہ کیا تھا تو انہوں نے بتایا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کو ماہانہ 800 مفت لوکل کالیں، ماہانہ 800 یونٹ بجلی، 25 کیوبک میٹر قدرتی گیس، پانی کی مفت فراہمی، ماہانہ 150 لیٹر پیٹرول وغیرہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…