جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف اور وزیر خزانہ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔گزشتہ شب آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے ملک کی ٹاپ کارروباری شخصیات سے ملاقات کی۔اس دوران وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام پر بریفنگ دی اور آرمی چیف کو اعتماد دلایا۔اسحاق ڈار نے مستقبل کی

معاشی توقعات سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے، ملاقات میں زیادہ تر معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی تاہم چند سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو پیغام دیا کہ مسائل ضرور ہیں مگر پاکستان میں سب برا نہیں ہے، مل کر ملک کو ان مسائل سے نکالیں گے اور اس کیلئے آخر تک لڑیں گے۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا،جون میں ہم یہ پروگرام مکمل کریں گے اور پھر آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا رویہ ماضی میں کبھی اتنا سخت نہیں رہا، جتنا اب ہے، اس وقت پروگرام کے ذریعے پاکستان کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ سخت سے سخت شرائط منوائی جاسکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کو یہ بات سمجھ آگئی تھی اس لیے بیجنگ سے پاکستان کو فوری طور پر ڈپازٹس مل گئے مگر آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ دیگر دوست ممالک، بین الاقوامی اداروں سے بھی پیسے مل جائیں گے اور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بھی بزنس کمیونٹی کو اعتماد دلایا کہ دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری آئے گی، ملک کے مستقبل کیلئے زراعت میں جوائنٹ وینچرز کے ذریعے ریفارمز ہوں گی اور ملک کی فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کرے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی اور پیغام بھجوایا مگر میرا جواب یہی تھا کہ بطور آرمی چیف میرا کیا کام ہے کہ میں سیاستدانوں سے ملاقات کروں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…