منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اے ٹی ایم استعمال کرنے والےہو جائیں ہوشیار ، 25 گینگز سرگرم ہونے کا انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خبردار ہوشیار ،کراچی میں بینکوں سے پیسے نکالنے والے مزید محتاط ہوجائيں، شہر بھر میں 25 مختلف گینگز اے ٹی ایمز کے باہر گھات لگائے شہریوں کے منتظر ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس نے اپنی رپورٹ میں

انکشاف کیا ہے کہ وارداتوں کیلئے گینگسٹرز کے ساتھ بینک عملہ بھی ملا ہوا ہے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں بینکوں کے باہر رقم چھیننے کی 12 بڑی وارداتیں ہوچکی ہیں۔کورنگی صنعتی ایریا، گلشن اقبال ، پی ای سی ایچ ایس اور ضلع وسطی کے مختلف تجارتی مراکز کے اطراف واقع بینک ڈاکوؤں کا آسان ہدف بنے ہوئے ہیں۔ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے اپیل کی کہ شہری آن لائن رقم کی منتقلی پر انحصار کریں، مجبوری کے تحت بینک سے رقم نکالنے جائیں تو کسی کو اطلاع نہ دیں۔انہوں نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر وارداتیں کرنے والے 33 ملزموں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق رقم چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا ایک کارندہ اکثر بینک میں موجود رہ کر بھی بھاری رقم نکالنے والوں کی ریکی کرتا ہے، متواتر بینکوں میں رقم جمع کرانے اور لانے والے شہری رقم منتقلی کیلئے مختلف اوقات اختیار کریں تو واردات سے بچ سکتے ہیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…