جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100بلین پر ہوں گے، آصف علی زرداری

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلسی /وہاڑی (این این آئی)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایسے بیوقوف کو وزیراعظم بنا دیا جس کی سوچ نہیں، آج بھی اسے لگتا وہ کرکٹ کھیل رہا ہے،عمران خان ملک سنبھال نہیںرہی تھی ہم نے گرادیا ،ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100بلین پر ہوں گے، مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، ایکسپورٹس بڑھانا پڑیں گی،

پاکستان تب ترقی کرے گا جب ایکسپورٹ 80 بلین ہوں گی۔میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مسائل ہیں، وہ میں سمجھتا ہوں، جو باہر کی دنیا ہے اسے ہم پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ آج کل مہنگائی ہے، دراصل مہنگائی تمہارے دور حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہم نے سابق حکومت اس لیے گرائی کہ وہ ملک سنبھال نہیں رہی تھی، ہم نے سیاسی فیصلہ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، ایکسپورٹس بڑھانا پڑیں گی، پاکستان تب ترقی کرے گا جب ایکسپورٹ 80 بلین ہوں گی۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم نیجب حکومت چھوڑی تو اس وقت اتنی مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی عمران خان کے دور کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پاکستان کو سنبھالنے کا ایجنڈا نہیں تھا، ہمیں اپنے ورکرز اور ان کو ہم پر اعتبار ہے۔سابق صدر نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ مہنگائی ہمارے گلے پڑے گی، جن محکموں میں ہمارے وزیر ہیں انہیں ٹھیک کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے وزرا ء مسائل کو حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، مجھے اپنی عوام اور عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔سابق صدر نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیوقوف کو وزیراعظم بنا دیا جس کی سوچ نہیں، وہ ہمیں دلدل میں پھنسا گیا ہے، آج بھی اسے لگتاہے وہ کرکٹ کھیل رہا ہے، فکر نہ کریں سب ٹھیک ہوجائے گا، مشکل سے ہوگا تاہم ہوجائے گا۔

انہوںنے کہاہک پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، عمران خان واپس وہاں جانا چاہتا ہے جہاں سے اسے نکالا گیا۔آصف زرداری نے کہا کہ دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا، جاپان اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوگئے تھے،

اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ عارضی مشکل ہے، وہ وقت آئے گا جب ملکی بہتری کے فیصلے صرف ہم کریں گے، پاکستان میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ہم نے صرف ان سے فائدہ لینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…