ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں رمنضان المباک کے دوران قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے رمضان المبارک کے دوران قرآن پاک اور 76 سے
زیادہ زبانوں میں معنی کے ترجموں پر مشتمل 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گے جو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کملکس نے تیار کیے ہیں۔ سعودی حکومت رمضان کے دوران 22 ملکوں میں اسلامی مراکز کے توسط سے نسختے تقسیم کرائے گی۔کنگ فہد کمپلکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی اور وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے کر لیے گئے ہیں اور اب مترجم قرآن پاک کے نسخے انتہائی محفوظ طریقے سے سفارتخانوں کے حوالے کیے جائیں گے۔