صوفیا (این این آئی)دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ رکھنے والی بلغارین سوشل میڈیا اسٹار سمجھتی ہیں کہ ان کے ہونٹ اب بھی اتنے بڑے نہیں ہیں جتنے وہ چاہتی ہیں، خاتون کے بڑے ہونٹوں کے جنون نے ان کے فینز کو تشویش میں مبتلا کردیا۔اینڈریا ایوانووا نامی خاتون نے 2018 سے لپ فلر لینا شروع کیا
اور اب تک دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ رکھنے والی خاتون بننے کے جنون میں اس مقصد کے حصول کیلئے بہت بڑی رقم خرچ کر چکی ہیں تاہم اب بھی انہیں لگتا ہے کہ ان کے ہونٹ اتنے بڑے نہیں ہیں جتنا وہ چاہتی ہیں۔25 سالہ بلغارین اینڈریا ایوانووا اب تک لپ فلرز پر ہزاروں اور اور ’چِیک بون‘ فلر پر 1600 پاؤنڈ سے زائد رقم خرچ کر چکی ہیں مگر سوشل میڈیا اسٹار کا خیال ہے کہ انہیں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے ہونٹوں کو مزید بڑا کروانا ہے۔اینڈریا ایوانووا اب تک کئی بار لپ فلر کروا چکی ہیں اور اب انہیں مختلف کلینکس نے مزید لپ فلنگ کرنے سے منع کردیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے صحت کے مسائل شروع ہو سکتے ہیں تاہم ایوانووا کا خیال ہے کہ وہ اب بھی اس سے بڑے ہونٹ چاہتی ہیں اور وہ مزید انجیکشن لگوائیں گی۔اینڈریا ایوانووا کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹ اب بھی سب سے بڑے ہونٹ نہیں ہیں، میں مزید بڑے ہونٹ چاہتی ہوں، ہر مہینے میں مزید فلرز لوں گی، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ میں اس پر کتنی رقم خرچ کر چکی ہوں۔دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار کے فینز کو ان کے جنون نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جب انہوں نے اپنی بڑے ہونٹوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا کہ ایک دن تمہارے ہونٹ پھٹ بھی سکتے ہیں؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ کہ پلیز صرف ہونٹوں کا جوڑا نہ بن جائیے گا۔