جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

رش کے باعث شہریوں کو نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیرکا سامنا

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /اسلام آباد (این این آئی)نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ ا ۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹ کی ڈیلیوری دگنے سے

زائد دورانیے کی تاخیرکا شکار ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کردی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ، پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔درخواست گزاروں کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسج خودکار سسٹم کے تحت جنریٹ ہوجاتے تھے، پہلا ٹیکسٹ میسج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل اور ڈیٹا ہیڈکوارٹرز میں پرنٹنگ کے لیے وصولی سے متعلق ہوتا ہے۔دوسرے میسج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اور متعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق پیغام ہوتا ہے، پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی کے بارے میں اطلاع سے محروم ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…