نیویارک (این این آئی)حکومت پاکستان آج ( بدھ 8 مارچ) 2023 کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ’’اسلام اور خواتین‘‘ اسلامی دنیا میں خواتین کے حقوق اور شناخت کو سمجھناکے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں خواتین کی حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کے 67 ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگی۔ پاکستان او آئی سی کی کونسل آف منسٹرز کے سربراہ کی حیثیت سے اس تقریب کا انعقاد کرے گا۔کانفرنس کا مقصد اسلام میں خواتین کے حقوق کے بارے میں تصور اور حقیقت کے فرق کو ختم کرنا اور مسلم خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ میں صنفی دقیانوسی تصورات، نقصان دہ سماجی اصولوں اور ثقافتی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنا ہے۔اس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ کس طرح مسلم خواتین اپنے متعلقہ شعبوں میں نئی بنیادیں توڑ رہی ہیں اور معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔