آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تازہ جھڑپ میں 5 فوجی ہلاک

7  مارچ‬‮  2023

باکو(این این آئی)وسطی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک آرمینیا اور آدر بائیجان کے درمیان تازہ جھڑپ میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں لاچین راہداری پر اختلافات نے ہلاکت خیز صورت اختیار کر لی اور سرحد کے دونوں طرف سے

فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔آرمینیا اور آذربائیجان دونوں ملکوں کے حکام نے اس فائرنگ کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔آرمینیا کا کہنا تھا کہ اس سرحدی تنازعے میں تصادم کے دوران کم از کم 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی مارے گئے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں نے مبینہ طورپر ہتھیار لے جانے والی مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔یاد رہے کہ سنہ 2020 کی جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے میں ایک سڑک، جسے لاچین راہداری کہا جاتا ہے، کو چوڑا کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ نگورنو کاراباخ اور آرمینیا کو جوڑنے والی واحد قانونی راہداری ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک گزشتہ تین دہائیوں میں دو جنگیں لڑ چکے ہیں اور ان کے فوجیوں کے درمیان اکثر و بیشتر چھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔روس کا دعوی ہے کہ اس نے متحاربین کے درمیان آخری جنگ کو ختم کرانے کے لیے ایک معاہدہ کرایا تھا لیکن آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں صرف جنگ میں کمی واقع ہوئی تھی، جنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا تھا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…