پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کی ضلع ندیا کے علاقے کلیانی چوکی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر

ایک تالاب کی تلاشی لی، اور اس کی تہہ سے کئی سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے۔بی ایس ایف اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تالاب سے سونے کے 40 بسکٹ برآمد کئے گئے ہیں، جس کی مالیت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ پاکستانی کرنسی میں مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ایک اسمگلر کا پیچھا کیا تو اس نے تالاب میں چھلانگ لگادی تھی، اسمگلر کو تالاب سے نکالا گیا تو اس کے پس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا تھا، جس پر اسے چھوڑ دیا گیا۔اسمگلر اس تاک میں تھا کہ جیسے ہی اس پر سے متعلقہ اداروں کی توجہ پھری وہ تالاب سے سونا نکال لے گا لیکن اس سے پہلے ہی اس ھوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی اور بی ایس ایف حکام نے سونا برآمد کرلیا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…