ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے قمر جاویدباجوہ یا فیض حمید سے متعلق کسی بھی گفتگوکی تردیدکردی

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنرل(ر)باجوہ یا جنرل فیض سے متعلق کسی بھی گفتگوکی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ یا فیض سے متعلق گزشتہ روز کوئی بات نہیں کی،جو صاحب بیان مجھ سے منسوب کر رہے ہیں وہ باز رہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا میں نے اتنا کہا تھا کہ میں بے خوف آدمی ہوں، صحافی نے بار بار پوچھا کہ کسی کے پریشر میں کیا،میں نے کہا میں کسی کا پریشر نہیں لیتا بلا خوف خطر فیصلے کرتا تھا۔ سابق جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے رکاوٹیں ختم کرنے سے متعلق پاکستان میں احکامات دیے تھے، اسلام آباد میں بڑے گھر والوں کے دفاتر کے پاس رکاوٹیں ختم کروائی تھیں۔ اس وقت جنرل فیض سربراہ تھے مجھ سے درخواست کرنے آئے تھے، میں نے واضح کہا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے کو نوگو ایریا نہیں بننے دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی راستہ کلیئر کروایا تھا،بڑے گھر والوں نے 10 یوم کی مہلت مانگی تھی،میں نے کسی کے دبا میں آکر فیصلے نہیں کیے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قانون کے آگے سب کو سرنگوں کیا، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…