بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کابینہ سے منظور

datetime 7  مارچ‬‮  2023 |

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کابینہ سے منظور

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی جس میں کابینہ نے نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ سے25 فیصد سیلز ٹیکس کینوٹیفکیشن کیلئے سرکولیشن سے سمری کی منظوری لی گئی جس کے بعد اب ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہوگا۔لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمد شدہ اور مقامی تیار 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوجائے گا، امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائیگا۔اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ لیڈیز پرس، شیمپو، صابن، لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ،ا سپیکرز، دروازوں اور کھڑکیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔سمری کے مطابق امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانوس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…