سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تضاد سامنے آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس (ریٹائرڈ) ثاقب نثار کی صحافیوں کے ساتھ کی گئی گفتگو میں تضاد سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں دونوں صحافیوں نے تفصیلات بتا دیں
۔صبح دس بجے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینکرپرسن عادل شاہزیب کو کہا کہ میرا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے کی تصدیق کی۔بعد ازاں دوپہر میں صحافی زاہد گشکوری سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی عمران خان سے بھی بات ہو چکی ہے۔ثاقب نثار نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے خلاف عدالتی کیسز میں مدد کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے سینئر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا تھا کہ جو شخصآج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے، صرف ایک مقدمے کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔