اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سہیل تنویر نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔کرکٹر کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر مواقع دیے۔



























