بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز الدین نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی، اہم انکشافات کردیے

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے جاری تنازعات پر بلآخر خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی الزام نہیں بلکہ میرے جذبات ہیں میرا موقف جانے بغیر ہر ایک نے مجھے قصوروار ٹھہرا دیا، میرے بچوں کو یرغمال بنایا گیا، جس کی وجہ سے وہ سکول نہیں جا پا رہے۔ٹوئٹر پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے

اداکار نے جذبات کا کھل کر اظہار کیا اور لکھا کہ میری خاموشی کی وجہ سے مجھے ہر جگہ ایک برے آدمی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، میں اب تک اس لئے خاموش تھا کیونکہ یہ سب میرے بچے بھی پڑھ رہے ہیں۔سوشل میڈیا، پریس اور میڈیا میں مجھے برا بناکر ہر کوئی اس کے مزے لے رہا ہے، لیکن میں اپنے موقف کے طور پر کچھ باتیں پیش کرنا چاہوں گا۔اداکار نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور عالیہ کئی برسوں سے ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم پہلے ہی طلاق لے چکے ہیں صرف اپنے بچوں کی خاطر ایک دوسرے سے سمجھوتا کیا۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ کیا کسی کو اس بات کی پرواہ ہے یا کسی کو معلوم ہے کہ میرے بچے گزشتہ 45دنوں سے سکول کیوں نہیں جا رہے؟ جبکہ سکول کی جانب سے مجھے روزانہ کی بنیاد پر خط لکھا جارہا ہے کہ بچوں کی چھٹیوں میں بہت دنوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کو گزشتہ 45دنوں سے یرغمال بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ دبئی میں اپنے سکول نہیں جا پا رہے تعلیم سے محروم ہیں۔انہوں نے اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بتایا کہ عالیہ صدیقی نے پیسے مانگنے کی خاطر یہاں آنے سے 4ماہ قبل ہی بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عالیہ کو دبئی جانے سے قبل 4-5لاکھ ماہانہ اور دبئی جانے کے بعد 10لاکھ ماہانہ اخراجات کی مد میں ادا کئے جا رہے تھے۔ بچوں کی سکول کی فیس، میڈیکل اور سفری اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عالیہ صدیقی کی 3فلموں پر بھی کڑوروں پیسے لگائے تاکہ ان کا مسلسل ذریعہ آمدنی بن سکے، انہیں مہنگی گاڑی دی تاکہ بچوں کو مسئلہ نہ ہو لیکن انہوں نے وہ بھی فروخت کرکے پیسے اپنے اوپر خرچ کر دیئے۔

بچوں کی خاطر ممبئی میں گھر خرید کر دیا اور دبئی میں بھی کرائے کا مکان لے کر دیا جس کے تمام اخراجات برداشت کررہا ہوں تاکہ یہ پرتعش زندگی گزار سکیں لیکن انہیں مزید پیسہ چاہئے جس کے لئے عالیہ نے مجھ پر مختلف جھوٹے الزامات عائد کئے۔انہوں نے بچوں کو گھر سے نکالنے کے

معاملے پر لکھا کہ میرے بچے دبئی سے جب بھی چھٹیوں پر ممبئی آتے ہیں تو اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں، تو میں انہیں گھر سے کیوں نکالوں گا؟، اس دوران میں خود گھر میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عالیہ نے اس وقت ویڈیو کیوں نہیں بنائی جب انہیں گھر سے نکالا جارہا تھا کیوں وہ دوسری چیزوں کی ویڈیو بنا کے شیئر کرتی رہیں؟۔نواز الدین نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ دنیا میں کوئی ماں باپ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ

ان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں۔ ان کا مستقبل خراب ہو۔ ان کی ہمیشہ یہ ہی کوشش ہوگی کہ انہیں تمام تر سہولتیں میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ کما رہا ہوں وہ میرے دونوں بچوں کیلئے ہے۔ مجھے شورہ اور یانی سے پیار ہے اور میں ان کی بھلائی اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جائوں گا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اب تک تمام کیسز جیت لئے ہیں اور عدلیہ پر اپنا اعتماد برقرار رکھوں گا، محبت کسی کو روکنا نہیں، بلکہ صحیح سمت میں اڑنے دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…