جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ کو مبینہ طور پر متنازع بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے

وکیل کی اپیل پر سماعت کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا نے عدلیہ کے خلاف تقاریر کیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔جسٹس علی باقرنجفی کا کہنا تھا کہ ہمیں تین چیزوں کا جواب دے دیں کہ درخواست گزار متاثرہ فریق ہے یا نہیں؟ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں تو ہائی کورٹ میں کیسے درخواست دے سکتا ہے؟ اور سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید ہوئی تو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہوسکتی ہے؟وکیل کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی پر کوئی بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتا ہے، آپ مریم نواز کی سرگودھا اور گوجرانوالا کی تقاریر سن لیں، فرق نظر آئےگا۔جسٹس علی باقرنجفی کا کہنا تھا کہ آپ اتنے کیسز لے آتے ہیں، ہمارے پاس تو ٹی وی دیکھنےکا وقت ہی نہیں ہوتا، آپ بھروسہ رکھیں، عدالتیں اتنی کمزور نہیں ، آپ کو فری مشورہ ہےکہ یہ پٹیشن سپریم کورٹ لے جائیں۔وکیل کے ابتدائی دلائل کے بعد رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عدلیہ کو مبینہ طور پر متنازع بنانے پر رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد درخواست گزار نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…