اسلام آباد (مانی)پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ ملی۔بعد ازاں ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے بعد حارث نے آئی سی سی کی طرف سے ملنے والی کیپ اور لاہور قلندرز کی تصاویر ٹوئٹر شیئر کیں۔