جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

فرحان سعید کو ایئرپورٹ پر شرمندگی کا سامنا، ٹوئٹر پر مداحوں کو کہانی سنا دی

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے ایئر پورٹ پر پیش آنے والی ایک ناخوش گوار کہانی مداحوں کو سنائی ہے۔فرحان سعید نے ٹوئٹر پر اپنے ساتھ ایئر پورٹ پر پیش آنے والا ایک مختصر واقعہ بیان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج جب میری فلائٹ لینڈ ہوئی تو سب لوگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے اپنا سامان لینے کیلئے اٹھے تو صرف یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ میں ایک بااخلاق اور شریف آدمی ہوں میں نے ایک خاتون کو مدد کی پیشکش کی حالانکہ انہیں میری مدد کی ضرورت بھی نہیں تھی۔فرحان سعید نے نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے خاتون کا بیگ کمپارٹمنٹ سے نکالا اور گرا دیامختصر مگر شرمندگی سے بھرپور کہانی۔اب فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ صارفین کی جانب سے اداکار کے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایسے لمحات شیئر کرنا شروع کر دیئے ہیں جب انہیں بھی اسی طرح کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بہت سے صارفین نے خاتون کی مدد کرنے کی کوشش کرنے کے عمل کو سراہا اور فرحان سعید کو اس تجربے پر شرمندگی محسوس نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…