اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیلجیم ،اپنے پانچ بچوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والی ماں کو موت کی نیند سلا دیا گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی )بیلجیم کی ایک سفاک خاتون جو اپنے پانچ بچوں کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارے جانے پرعمر قید کی سزا کاٹ رہی تھی کو ایک اسپتال میں موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جینیویو لیرمیٹ جو ایک مراکشی شہری بو

شعیب مقدم کی بیوی تھی نے سنہ 2007 میں اپنے پانچ بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے زخمی حالت میں بچا لیا گیا تھا۔بد بخت لیرمیٹ پربیلجیم کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہونے پراسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سنہ 2019 میں وہ شدید نفسیاری عوارض کا شکار ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔ اس نے اپنے وکیل نکولس کوہن کے ذریعے بیماری سے نجات کے لیے پرسکون موت کی درخواست دی تھی۔ وکیل کوہن کا کہنا ہے کہ اس کی موکلہ نے کہا تھا کہ اسے 28 فروری کو موت دی جائے کیونکہ یہ اس کے بچوں کی سولہویں برسی ہے۔یہ ہولناک کہانی اس وقت شروع ہوئی جب لیرمیٹ کے مراکشی شوہر بو شعیب مقدم فروری 2007 میں مراکش میں اپنے والدین سے ملنے گئے تھے۔ اس دوران لیرمیٹ نے اپنے پانچ بچوں یاسمین، نورا، مریم، مونا اور مہدی کو ذبح کر دیا۔ ان کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ اخبار کے مطابق اس نے چاقو ایک مقامی سپر مارکیٹ سے چرایا تھا اور اس کے ساتھ اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی تھی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…