گجرات ( آن لائن)لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ایک اور پاکستانی نوجوان کی شناخت ہو گئی۔ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق توقیر کا تعلق نواحی علاقے کنجاہ سے ہے،کشتی حادثے میں ابتک6 نوجوانوں کی شناخت ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ روشن مستقبل اور خوشحالی کے خواب سجائے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں لیبیا کے شہر بن غازی کے سمندر میں ڈوب گئی تھی۔