اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصر میں87سالہ دادی نے پڑھنا لکھنا سیکھنا شروع کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی )تعلیم کا شوق انسان میں کبھی ختم نہیں ہوتا، اس کی مثال مصر میں رہنے والی دادی زبیدہ عبد العلال ہیں جنہوں نے 87 سال کی عمر میں پڑھنا اور لکھنا سیکھنا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بزرگ خاتون نے بتایا کہ

میں پڑھنا لکھنا چاہتی تھی لیکن میرے والد پرانے خیالات کے تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ میں تعلیم حاصل کروں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد سے تعلیم دلانے کے بارے میں کہتی تھی مگر وہ کہتے تھے کہ یہ لڑکیوں کے لیے غلط ہے۔بزرگ خاتون نے کہا کہ میرے والد نے میرے بھائیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی، اب جب مجھے موقع ملا تو میں نے اسکول میں داخلہ لے لیا۔زبیدہ عبدالعلال نے کہا کہ استاد نے مجھے گھر پر آ کر پڑھانے کو کہا لیکن میں نے کہا کہ میں اسکول آ کر اور اس کے ماحول کو محسوس کر کے پڑھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے کلاس روم کی کرسی پر بیٹھنے کا شوق تھا، میں نے پوری کوشش کی اور میں زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔بزرگ خاتون نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…