بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کھیرا کھانا کس وقت پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے؟غذائی ماہرین نے بتا دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)ہر موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کی جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈیہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے، کھیرے کے باقاعدہ استعمال کے نتیجے میں صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے،

درمیانے سائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، صفر گرام فیٹ، 6 گرام کاربز، 3 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، 10 فیصد وٹامن سی، 57 فیصد وٹامن کے، 9 فیصد میگنیشیم، 12 فیصد پوٹاشیم اور 9 فیصد میگنیز پایا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں فائبر اور میگنیشیم بکثرت پایاجاتا ہے، یہ دونوں غذائی اجزا بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر) کو کنٹرول کرتے ہیں، کھیرا ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، کھیرے میں سلیکون بھی پایا جاتا ہے اسی لیے یہ ناخن اور بالوں کے لیے بھی بے حد بہت مفید ہے، بالخصوص یہ بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں95فیصد پانی ہوتا ہے، اسی لیے یہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کم ہونے سے بچاتا ہیاور جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔نیوٹریشنسٹ کے مطابق رات کے کھانے کے بعد اگر سونے تک دوبارہ بھوک لگ جائے تو کھیرے کا استعمال ایک بہترین آپشن ہے مگر کھیرا ایک پیشاب آور غذا ہے، اس کے زیادہ استعمال کے سبب نیند میں خلل پڑ سکتا ہے۔نیوٹریشنسٹ کے مطابق چونکہ کھیرے میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی لیے اس کے استعمال سے رات بار بار پیشاب کے سبب نیند خراب ہو سکتی ہیطبی و غذائی ماہرین کی جانب سے رات سونے سے قبل زیادہ پانی کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق رات کے وقت کھیرا کھانے کا صرف ایک نقصان ہے، اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھرپور سبزی کسی بھی وقت کھائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…