اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیشی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے مختلف عدالتی کاروائیوں میں بذریعہ ویڈیو لنک حصہ بننے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو تحریر کئے گئے

مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہے،عمران خان کو اقتدار سے سازش کے تحت ہٹانے کے بعد ان پر اور تحریک انصاف کی قیادت پر متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے،عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے،اطلاعات ہیں کہ عدالتوں میں دوبارہ پیشیوں کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے،ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈران پر حملوں اور ان کی شہادتوں کے مناظر دیکھ چکا ہے،خدہے کہ اگر مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے،عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی حالیہ پیشی پر عمران خان کے لئے مناسب سکیورٹی کے انتظامات نہیں تھے،عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے۔استدعا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…