لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی سے متعلق غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس نے ان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان رہائش پر موجود نہیں، قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے، ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش اور ملزم عمران خان کو 7 مارچ کی پیشی کیلئے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔