جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کی ویکسین بنانے والا سائنسدان مبینہ طور پر قتل

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچا کے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی تیاری میں مدد کرنے والے سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

اینڈرے کی گردن پر بیلٹ کے نشان تھے اس لیے ان کی موت ممکنہ طور پر گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔47 سالہ اینڈرے روس کے ریسرچ سینٹر میں سینئر ریسرچر کے طور پر کام کرتے تھے اور انہوں نے اسپوٹنک فائیو ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اینڈرے کی لاش ملنے کے بعد چند گھنٹے بعد ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا جس سے متعلق تحقیقاتی ایجنسی کا دعوی ہے کہ 29 سالہ مشتبہ شخص نے اینڈرے کو بیلٹ کے ذریعے گلا دبا کر قتل کیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اینڈرے کورونا کی ویکسین بنانے والی 18 سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم کے رکن تھے جس نے کامیابی سے 2020 میں ویکسین تیار کی۔کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے بعد 2021 میں روسی صدر پیوٹن نے انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…