ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر بحران کے باعث موبائل مینوفیکچرنگ فیکٹریاں بند

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے 400 انجینئرز سمیت 3000 ملازمین بیروزگار ہوگئے ہیں۔ملک میں جاری مالی و ڈالر بحران کے باعث مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ کیلئے لگنے والے یونٹ بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

جس سے ہزاروں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سابق وزیرمملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے کھلے خط میں کیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت لگائی گئی موبائل فون فیکٹری ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرک کو جبری بندش کا سامنا ہے، کمپنی پاکستان میں ماہانہ 3 لاکھ سمارٹ موبائل بناتی تھی، ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے 3000 ملازمین جس میں 400 انجینئرز شامل ہیں، بیروز گار ہوگئے ہیں، ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرانکس کی طرح باقی 30 سمارٹ موبائل فون اسمبل کرنے والی فیکٹریاں مشکلات کا شکار ہیں۔سمارٹ موبائل فونز کی صنعت سے 4 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے، مقامی موبائل فون اسمبلرز صنعت کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کے آلات اور خام مال کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف یہ زرمبادلہ فراہم کر کے لاکھوں روزگار بچا سکتے ہیں۔خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو حل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…