اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہین آفریدی میں لمبے عرصے تک کپتان رہنے کی صلاحیت ہے، غیر ملکی آل رائونڈر

datetime 3  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا اور سپورٹ کیا گیا ہے تاکہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکوں،

میں لاہور قلندرز کے ساتھ وقت گزار کر لطف اندوز ہوتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مجھے جتنا سراہا جاتا ہے اس سے لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں، یہاں کی فین سپورٹ شاندار ہے، کہیں اور ایسا نہیں ہے، یہ میرے لیے خاص چیز ہے، مجھے مرشد کہہ کر پکارا جاتاہے اور یہ سب میری لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ شاہین آفریدی شاندار کپتان ہیں، شروع میں لوگوں نے کہا وہ نوجوان ہیں مشکل ہوگی مگر شاہین کو کھیل کی بڑی سمجھ بوجھ ہے، بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے، وہ پْرسکون رہتے ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ شاہین میں لمبے عرصے تک کپتان رہنے کی صلاحیت ہے۔ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں مقامی ٹیلنٹ بے حد ہے، بیٹرز ہوں یا بولرز، نوجوان کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں، ایسے بولرز بھی ہیں جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، ہماری ٹیم بڑی متوازن ہے، مومینٹم برقرار رکھتے ہیں تو ہم پھر ٹرافی اٹھا سکتے ہیں ،لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام بھی نوجوانوں کو سامنے لارہا ہے، مقامی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کو مضبوط لیگ بنایا ہے۔ڈیوڈ ویسا لاہور قلندرز کے ٹرافی کا دفاع کرنے کیلئے پر امید ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی لیگ میں لمبا سفر ہے لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہے، جوں جوں لیگ آگے بڑھے گی اور پلے آف کا مرحلہ آئے گا سب کو مزید اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…