اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان سے چودھری پرویز الٰہی کی اہم ملاقات

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فیصلہ پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ

آئین ہی سپریم ہے یہ بات پی ڈی ایم والوں کو مان لینی چاہیے۔ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ میں انتخابی مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا، اس کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے قانونی لائحہ عمل بھی بنایا گیا۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی منتخب نمائندگان کے وفد نے زمان پارک میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود کر رہے تھے، 12 رکنی وفد میں کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی اپروپریشنز کمیٹی کے سربراہ کرس آر ہولڈن، فاروق ارشد، ارشاد چیمہ، خالد نذیر بھی شامل تھے۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، کیلی فورنیا اسمبلی کے 4 ممبران مسز ڈی لوائس گومز، مائیک اے گپسن، مسز وینڈی کیریلو بھی وفد کا حصہ تھے، میلینی کلڈویل ہولڈن، کرسٹوفر ریئس،مسز اینا گوڈارڈوِلی آرمسٹرانگ، مائیکل میکس، ایڈریل یانگ بھی وفد میں شامل تھے۔ملاقات میں دوطرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور جمہوریت کے فروغ و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں قانون کی بالادستی، بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کی اساس اور عالمی امور پر جماعت کے کثیرالجہتی مقف پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ اقوام کے مابین مساوات، مفاد اور احترامِ باہمی پر استوار تعلقات پرامن بقائے باہمی کی بنیاد ہیں،

پاکستان جغرافیے اور اسلامی دنیا میں اپنی حیثیت کے اعتبار سے اہم ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، جنوب ایشیا ء میں امن کے قیام میں پاکستان کا کردار نہایت روشن اور قابل تحسین ہے، بطور سیاسی جماعت تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں،۔امریکی زعما ء کی جانب سے جمہوریت کی بقا و فروغ میں تحریک انصاف کے کردار کی تحسین کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…