اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

صوبائی وزیرکااپنے پی اے کو نکاح پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیرکااپنے پی اے کو نکاح پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ

کراچی(این این آئی)ملک میں ایک جانب مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے مزے لینے والے طبقے کا شاہانہ انداز ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔مٹیاری میں وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے)کے نکاح میں ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج مرکز نگاہ رہا۔ذرائع کے مطابق وزیرریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان نے اپنے پی اے سیف شاہ کو ڈالروں کا ہار اور سونے کا تاج پہنایا۔دوسری جانب صوبائی وزیر مخدوم محبوب کا نام موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل سے بھی جڑا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پی اے کو لاکھوں روپے مالیت کے تحائف دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق صوبای وزیر مخدوم محبوب الزماں کیساتھ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریبا آٹھ لاکھ اور ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…