اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مارچ میں نا اہل ہو نے کے ساتھ ساتھ جیل بھی چلے جائیں گے ۔ اپنے ایک بیان منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمر ان خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے،عمران خان کے خلاف پرانے کیسز بھی کھل جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل بھی جائیں گے۔ عمران خان جیل جانے سیجانے سے ڈررہے ہیں،جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی سے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ پریشان ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں۔مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے ۔