پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کام سے متعلق بیان، رنبیر کپور کی وضاحت سامنے آگئی

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے کے متعلق بیان پر نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے وضاحت دی ہے۔گزشتہ برس ایک پروگرام میں اداکار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو رنبیر کپور نے اس پر ہامی بھری تھی۔

اداکار نے اپنی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیری مہم کے تازہ پروگرا م میں کہا ہے کہ میرے پچھلے بیان کو درست طریقے سے سمجھا نہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی متنازعہ بیان نہیں دینا چاہتا، میں اْس وقت ایک فلم فیسٹیول میں تھا جہاں متعدد پاکستانی فلمساز موجود تھے اور وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا میں ایک اچھی کہانی والے پاکستانی اسکرپٹ میں کام کرنا چاہوں گا۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سینما کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور میں متعدد پاکستانی فنکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو جانتا ہوں جو ہندی سینما میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔اداکار نے وضاحت دی کہ ہمیں آرٹ کو عزت دینی چاہئے لیکن کوئی آرٹ ملک سے بڑا نہیں ہوتا، اگر کوئی تمہارے ملک کے ساتھ اچھے تعلقات میں نہیں ہے تو آپ کو اپنے ملک کو ترجیح دینی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…