ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے 2023کونوجوانوں کا سال قراردیدیا

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف اورملک کے مستقبل اپنے نوجوانوں کو’’یوتھ پروگرام‘‘کے 10 سال مکمل ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سال 2023کونوجوانوں کا سال قراردیا ہے ،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے باوجود بھی نوجوانوں کو نظراندازنہیں کرسکتے ۔

اسی لئے یوتھ پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔پیر کو’’یوتھ ویک‘‘ کے موقع پرنوجوانوں کیلئے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 2011میں پنجاب سے جس پروگرام کا آغازکیا تھا،2013میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس پروگرام کوملک بھرمیں پہنچا دیا، یہ انقلابی پروگرام نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہورہا ہے، ان کی تعلیم ، ہنر مندی، صحت اورروزگارسے ہی پاکستان میں ترقی ہوگی، وزیراعظم نے اس موقع پر یہ اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے 2023کونوجوانوں کا سال قراردیا ہے جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، محنتی اورہونہاربچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ، دیگرسکیموں کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی 68فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے ، اسی ویڑن کے تحت ہم نے یوتھ پروگرام شروع کیا تھا ، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ بنایا گیا تھا ، لیپ ٹاپ سکیم شروع کی گئی تھی۔

نوجوانوں کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے گئے ، وسائل سے محروم ذہین طالب علموں کو وظائف دیئے ، بیرون ملک تعلیم کے مواقع فراہم کئے ، آج یہ قوم کے قابل بیٹے اوربیٹیاں مختلف شعبوں میں کامیابیوں کی نئی بلندیا ں چھو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایسے وقت پر ملک کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے جب ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا تھا ۔

سیلاب نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا تاہم ان ساری مشکلات میں بھی نوجوانوں کو ہم نظراندازنہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ، اسی لئے یوتھ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا، وسائل اوراس کا دائرہ کارمزید بڑھایا گیا اور زراعت سمیت دیگر شعبے اس پروگرام میں شامل کئے گئے ، بلاسود اور آسان شرائط پر نوجوانوں کووسائل دینے کا دوبارہ آغاز کیا گیاہے تاکہ نوجوان روزگار کے ذریعے اپنے خاندان کا سہارا بنیں اور ان کا بوجھ کم کرسکیں، ملک کی ترقی میں عملی کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…